the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی

610ویں عرس حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے موقع پر سمینار، علماء و دانشوران ، حضرت خسرو حسینی خطاب
گلبرگہ15؍ستمبر (اعتماد نیوز): صوفیائے کرام نے رشد و ہدایت کے منصب پر فائز ہونے سے قبل مکمل اہلیت حاصل کی اور وہ قول و فعل اور عمل میں یکسانیت رکھتے تھے ۔ اس خیال کا اظہار ڈاکٹر مظہر شہ میری صدر شعبہ اُردو سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد نے کیا۔ وہ حضرت خواجہ بندہ نوازگیسودرازؒ کے 610ویں عرس شریف کے ضمن میں سماع خانہ درگاہ شریف میں منعقدہ علمی مذاکرہ کو مخاطب کر رہے تھے ۔ اُنہوں نے خلیل احمد نظامی کی تصنیف تعریف مشائخ چشت پر نہایت جامع تجزیاتی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوفیا علوم اسلامی و تصوف میں دسترس رکھنے کے ساتھ ساتھ تمام عصری علوم پر بھی کامل عبور حاصل کرتے تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شعبہ میں اُنہوں نے کامل رہنمائی فرمائی۔ صوفیا ماہر نفسیات بھی ہوا کرتے تھے ، اسی لئے وہ اپنے یہاں آنے والوں کی نبض پہچانتے تھے ۔ ڈاکٹر مظہر شہ میری نے مزید کہا کہ خلیل احمد نظامی نے تاریخ مشائخ چشت میں صوفیائے کرام کے کرامات پر کم اور اُن کے سماجی روابط کو زیادہ اُجاگر کیاجس کا مطلب یہی ہے کہ صوفیا نے اپنے اخلاق و اداب و اطوار سے لوگوں کو متاثر کیا۔ اُنہوں نے مریدین و طالبان سلوک کے لئے خلیق احمد نظامی کی تاریخ مشائخ چشت کو بہترین رہنماء کتاب قرار دیتے ہوئے کہا شخصیت کی تعمیر کے لئے بھی یہ کتاب نہایت مفید ہے ۔ قبل ازیں کارروائی کا آغاز حافظ و قاری اویس خطیب و امام مسجد عالمگیر بارگاہ بندہ نوازؒ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسودرازخسرو حسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ بندہ نوازؒ جنہوں نے علمی مذاکرہ کی نگرانی فرمائی ، ابتدائی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ اولیائے چشت میں کثیر التصانیف بزرگ کہلائے ،



اُنہوں نے کہا کہ آپ کی 105تصانیف بتائی جاتی ہیں حضرت خسرو حسینی صاحب نے کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی تمام تصانیف کو حاصل کرنے اور اُن کی اشاعت عمل میں لانے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے ۔ حضرت خسرو حسینی صاحب نے بتایا کہ اُن کے والد بزرگوار حضرت سید شاہ محمد محمد الحسینی قبلہ مرحوم سجادہ نشین نے حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی تصانیف کی اشاعت کا سلسلہ شروع فرمایا تھا جسے اُنہوں نے بھی جاری رکھا ہے ۔ حضرت خسرو حسینی صاحب نے کہا کہ اُنہوں نے حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی 5تصانیف کے اقتباسات کی اشاعت کا اہتمام کیا ۔ جوامع الکلم کا اختصار ، حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی کی عوارف المعارف کی شرح جو حضرت خواجہ بندہ نوازؒ نے لکھی اور آداب المریدین کی اشاعت عمل میں لائی جارہی ہے ۔ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی عربی تفسیر المقتط زیر طبع ہے۔ ڈاکٹر مصطفےٰ شریف صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد نے مقالہ پیش کرتے ہوئے صوفیائے کرام کی تعلیمات اور اُن کے اقوال کی اہمیت کو بیان کیا اور کہا کہ صوفیا کی تعلیمات اور اقوال میں طالبان سلوک کے ساتھ ساتھ عام مسلمانوں کے لئے بھی بہترین رہنمائی موجود ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام نے دین کو نہایت سہل عام فہم بنا کر پیش کیا۔ خصوصاً حضرت خواجہ بندہ نوازؒ نے عام فہم زبان میں اقوال و تعلیمات بیان کی ہیں ، وہاب عندلیب سابق صدر کرناٹک اُردو اکاڈمی نے حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کے دکنی کلام پر مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت خواجہ بندہ نوازؒ نے کہیں بھی اپنے لقب کا استعمال نہیں کیا ہے ۔ اُنہوں نے حضرت بندہ نوازؒ کے دکنی کلام کا انتخاب شائع کرنے کا مشورہ دیا۔ مولوی محمد خواجہ گیسودراز نے نظامت کی علمی مذاکرہ میں مشائخین و سجادگان ، علماء و دانشوران اور مختلف سلاسل وابستگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.